مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ پر گیارہ دن تک وحشیانہ اور خون ریز حملوں اور اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 242 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 67 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مصر کو آگاہ کردیا جائےگا۔ اسرائیل کے 12 اور 13 ٹی وی چینلوں نے بھی جنگ بندی سے متعلق اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی تائيد کی ہے۔ آج صبح 2 بجے سے جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔ ادھر فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسرائیل کی یکطرفہ جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی شکست قراردیا ہے۔

اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ پر گیارہ دن تک وحشیانہ اور خون ریز حملوں اور اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
News Code 1906600
آپ کا تبصرہ