اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کا غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرس نے فلسطین میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرس نے فلسطین میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ میں غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی مستقل فضائی اور زمینی بمباری سے بہت دل گرفتہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کی ہلاکت کی خبر تو بہت ہی ہولناک ہے۔ انتونیو گوٹرس نےغزہ میں میڈیا کے دفاتر پر حملے اور صحافی کی ہلاکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے دونوں فریقین  سے ہتھیار پھینکنے کی درخواست کرتے ہوئے  کہا کہ اسرائیل اور فلسطین فوراً جنگ بندی کریں، انہوں نے جنگ سے متاثرہ دونوں ممالک کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین، خصوصاً غزہ گزشتہ دس دنوں میں ہلاکت خیز، پُر تشدد اور خطرناک کارروائیوں کا شاہد ہے۔

News Code 1906597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =