بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 4500 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ مزید دو لاکھ سرسٹھ ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت کی بائیس ریاستوں میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے اوپر ہے۔ دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور یہ مہلک وائرس ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جب کہ بھارت میں 17 کروڑ 57 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

News Code 1906590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =