پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک

پاکستان میں ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پنو عاقل میں سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ملتان سے کراچی جاتے ہوئے سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ کو حادثہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، 11 لاشیں روہڑی تحصیل اسپتال جب کہ دو  لاشیں تحصیل ہسپتال پنوعاقل منتقل کردی گئی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو سول ہسپتال سکھر اور ہسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

News Code 1906588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =