کراچی میں بارش اور طوفان سے مختلف حادثات میں  5 افراد ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد گردو غبار کا طوفان اور بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں کمسن بچی و خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد گردو غبار کا طوفان اور بارش  کے سبب ہونے والے حادثات میں کمسن بچی  و خاتون سمیت 5 افراد ہلاک  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم  شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد بارش ہوگئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس سے متصل علاقوں میں تیز جب کہ گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، شدید گرمی اور سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے بادل بن رہے ہیں جب کہ شہر میں کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ’تاؤتے‘ کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم طوفان کا رخ بھارت کی جانب مڑ جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔

شہر میں چلنے والی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث دیوار و چھت، سائن بورڈ گرنے اور دیگر حادثات میں کمسن بچہ اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

News Code 1906580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =