بھارت میں طوفان تاؤتے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک

بھارت میں طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کے سبب سمندر میں 10فٹ تک اونچی لہریں بلند ہو ئیں، مختلف حادثات 27 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کے سبب سمندر میں 10فٹ تک اونچی لہریں بلند ہو ئیں، مختلف حادثات 27 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہیں۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی، طوفان کےباعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد دو درجن سے زیادہ ہوگئی، جب کہ تقریباً 100 افراد لاپتہ ہیں۔

طوفان تاؤتے کے زیر اثر گجرات، راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات کی ساحلی پٹی سے دو لاکھ افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے۔

وزیر اعلیٰ گجرات کا کہنا ہے کہ طوفان سے 16ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے، 40 ہزاردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ 2400 دیہات بجلی سےمحروم ہوگئے۔

ادھر جنوبی ریاست کیرالہ میں پندرہ سو مکان تباہ ہو گئے، طوفانی ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا، ممبئی کا ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے۔

News Code 1906574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =