پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری  نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے استعفے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں الزامات سے بری ہونے تک عہدے سے مستعفیٰ رہوں گا، اس منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں، میں پاکستان میں ہی رہوں گا ہرقسم کی تحقیقات کےلیے تیار ہوں، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثال قائم کرنا چاہتا ہوں،میں وزیراعظم کے ویژن اور نظریے کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یاد رہےکہ  قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آج راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپتے ہوئےتحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1906564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =