جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کا انکشاف

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جموں میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سودھن نے بتایا ہے کہ جموں کے مختلف علاقوں سے متاثرہ افراد سے لیے گئے نمونوں میں نیا B.1.617.2 وائرس موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ تر جموں ڈویژن میں پائی گئی ہے جس کی وجہ سے جموں میں کووڈ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر سودھن نے کہا کہ جموں میڈیکل کالج کی لیباریٹری میں جانچ شدہ 38 فیصد نمونوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئي ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم معمول سے 22 فی صد زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وبا کی پہلی لہر کے مقابلے میں جموں ڈویژن میں کئی خاندان پورے پورے متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ششی سودھن نے کہا کہ جموں میڈیکل کالج کی لیباریٹری میں جانچ کئے گئے نمونوں سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جموں ڈویژن میں مثبت کیسز کی شرح بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

News Code 1906547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =