مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ اٹلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اٹلی کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ ویٹیکن کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ایرانی وزير خارجہ اٹلی کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ