مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے 5 افراد جاں بحق جب کہ دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہےجبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے علاقہ کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1906536
آپ کا تبصرہ