سابق پولیس افسر کے گھر سے 7 خواتین اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار سابق پولیس افسر کے گھر سے 7 خواتین اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار سابق پولیس افسر کے گھر سے 7 خواتین اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق  ایل سیلواڈور میں 51 سالہ سابق پولیس افسر ہیگو اوسیریو چاویز کو  خاتون اور ان کے بیٹے کےقتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے ہوشربا انکشافات کیے جن کی بنیاد پر پولیس افسر کی گھر کی تلاشی لی گئی۔

سابق پولیس افسر کے گھر کے لان میں دفن کی گئیں 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ زیادہ تر لاشیں دو سال پرانی ہیں۔ ملزم کو قتل اور جنسی زیادتی کے 13 مقدمات کا سامنا ہے۔

پولیس نے اپنے سابق افسر کو ایک خاتون کی شکایت پر گھر سے گرفتار کیا۔ خاتون نے پولیس کو کال کرکے بتایا تھا کہ برابر والے گھر سے ایک خاتون کی درد سے چیخنے اور مدد مانگنے کی آوازیں آرہی ہیں تاہم جب پولیس پہنچی تو 56 سالہ خاتون اور ان کی 26 سالہ بیٹی کی لاشیں سوئمنگ پول سے ملیں۔

News Code 1906533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =