اسرائیل کی نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی

اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی دے دی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ پٹی  میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، غزہ پٹی میں ایندھن کی بندش کے باعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی کے مقامی بجلی گھر 180 میگاواٹ بجلی بناتے ہیں، اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کی ترسیل کے 8 مرکزی کیبل تباہ ہو گئے، جس کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کی ترسیل 400 میگاواٹ سے کم ہوکر 130میگاواٹ رہ گئی۔

News Code 1906532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =