پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرنے برطانوی  شہریت کیلئے درخواست دیدی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانیہ کی  شہریت کیلئے باقاعدہ  درخواست دیدی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اگر فاسٹ باؤلر کو  انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے  تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔ انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔برطانوی شہریت پر اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔محمد عامر قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں۔

News Code 1906524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =