بھارت میں کورونا وائرس سے مسلسل تیسرے دن 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان کے وسیع دیہی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے مسلسل تیسرے دن 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وسیع دیہی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے مسلسل تیسرے دن 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق بھارت میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مسلسل تیسرے دن 4ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

ہندوستان میں پہلی مرتبہ منظرعام پر آنے والے وائرس کی قسم B.1.617 کی منتقلی کی شرح انتہائی زیادہ ہے اور یہ وائرس اب پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس وائرس کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ ورچوئل کانفرنس میں کسانوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا یہ وائرس اب تیز رفتاری سے دیہی علاقوں میں پہنچ رہا ہے، میں تمام کاشتکاروں اور دیہات میں رہنے والوں کو ایک بار پھر کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے خبردار کرنا چاہتا ہوں۔

ہندوستان کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4،000 اموات ہوئیں 3 لاکھ 43 ہزار 144 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بھارت میں مسلسل تیسرے دن چار ہزار یا اس سے زیادہ اموات ہوئی ہیں البتہ متاثرین کی تعداد میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے جہاں ایک ہی دن میں 4 لاکھ 14 ہزار 188 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ایک سال قبل وبائی مرض آنے کے بعد سے اب تک بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 317 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

News Code 1906520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =