اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 تک پہنچ گئی

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق اسرا ئیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا اور غزہ میں صیہونی فوج داخل ہونے کی تردید کر دی۔  غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں اب تک 9 اسرائیلی ہلاک اور 130 زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلایا گیا آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ نے موخر کروا دیا ہے ، امریکہ نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکہ نے فوجی طیاروں کے ذریعہ اسرائیل کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں متحدہ عرب امارات کے پائلٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ باخـر ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت غزہ جنگ میں اسرائیل کو مدد فراہم کررہی ہے۔

News Code 1906516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =