کابل میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں 12 افراد شہید

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حاجی بخشی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حاجی بخشی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

اطلاعات  کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دھماکہ دارالحکومت کابل کے ضلع شکر درہ میں ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے طلوع ٹی وی چینل کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بم دھماکے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ ضلع شکر درہ کے  قلعہ مراد  بیک علاقہ میں مسجد حاجی بخشی میں نماز جمعہ کے دوران ہوا ، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بم منبر میں رکھا گیا تھا۔

News Code 1906514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =