پاکستان کے وزير اعظم کی فلسطینی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کرکے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کرکے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں بے گناہ نمازیوں پر حملے شرمناک ہیں۔

عمران خان نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا،   بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی مکمل حمایت اور فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ بھی کیا، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے صدر محمود عباس کو پاکستانی عوام کی جانب سے یکجہتی کا پیغام پہنچایا، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر ہر ممکن کوشش اور مدد کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نے صورتحال پر عالمی رہنماوں سے رابطوں پر بھی آگاہ کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کے بر وقت ردعمل کی تعریف کی، غزہ اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کو بھی سراہا۔

News Code 1906507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =