اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم " او آئی سی" کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم " او آئی سی" کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق  اتوار کو  ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہوگا۔فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 87 افراد  شہید ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بینکوں ، گھروں اور بلندو بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسرائیلی کی جانب سے عید کے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

News Code 1906506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =