شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ" ای سی ایل " میں ڈال دیا گیا

پاکستان کی وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو" نیب" کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ" ی سی ایل " میں ڈال دیا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو" نیب" کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ" ی سی ایل " میں ڈال دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔ نیب کی طرف ن لیگی صدر کا کیس آیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔

پاکستانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ اپنے ملک میں آناچاہتے ہیں مگر ہمارے ہاں موجود چور ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

News Code 1906505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =