مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام ميں اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید سعید فطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہے کہ عید فطر رحمت ، برکت اور فلاح و صلاح کا پیغام لیکر آئی ہے ہمیں امت مسلمہ میں ہمدردی ، اخوت اور بھائی چارہ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کرنا چاہیے ہمیں دنیائے اسلام میں امن و صلح و ثبات پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ صدر روحانی نے مسلم ممالک کے رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔
News Code 1906499
آپ کا تبصرہ