غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں اب تک 43 فلسطینی شہید / ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ،غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 43 فلسطینی شہید جبکہ 296 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ،غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 43 فلسطینی شہید جبکہ 296 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مزکحمتی تنظیموں نے بھی اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ فلسطینی مزآحمتی تنظیموں کی طرف سے اسرائیلی بربریت کا منہ توڑ جواب  دیا جارہا ہے۔

غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق اسرائیل کیو حشیانہ بمباری میں اب تک 43 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین کی قومی تحریک کے سکریٹری مصطفی البرغوثی  نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر بمباری اور مسجد الاقصی پر جارحیت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں  گزشتہ جمعہ سے جاری ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔   ذرائع کے مطابق موجودہ لڑائی میں اسرائیل کی شکست یقینی ہے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے مصر کے صدر سے ثالثي کی درخواست کی ہے۔ فلسطینیم زآحمتی تنظیموں کے راکٹوں نے اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری کردیا ہے۔

News Code 1906483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =