مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر فرنٹ لائن پر کام کرتے صحافیوں کے لیے بھی مہلک ثابت ہونے لگی۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 100 صحافی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ دو صحافیوں کی اموات رپورٹ ہورہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پچاس سے زیادہ صحافی کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔
نئی دہلی میں کی گئی تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے بھارت میں ایک سال کے دوران ایک سو سے زائد صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے صحافیوں کی اموات سب سے زیادہ ریاست اتر پردیش اور تلنگانہ میں ہوئی ہیں۔
میڈیا حقوق پر کام کرنے والی جنیوا کی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق بھارت کورونا سے صحافیوں کی اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس سے صحافیوں کی سب سے زیادہ 181 اموات برازیل اور 140 اموات پیرو میں ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ