غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 28 فلسطینی شہید

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 28 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 28 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ درجنوں افلسطینی زخمی ہیں، شہید ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعہ سے جاری ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور اسٹن گرینیڈ کی وجہ سے یپر کو بھی درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

ان جھڑپوں کے بعد حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی تھی ، پیر کو حماس نے یروشلم پر راکٹ حملے کردئیے دو اسرائیلی باشندے ہلاک ہوگئے۔

حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے شمالی غزہ میں فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں پیر کی رات تک 20 افراد ہلاک ہوگئے تاہم منگل کو شہداء کی تعداد بڑھ کر 28 تک پہنچ گئی۔ فلسطین کی وزارت صحت نے ان 28 شہداء کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں میں دو اسرائیلی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1906479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =