روس میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ سے 10 طلباء سمیت 12 افراد ہلاک

روس کے شہر کازان میں مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبا اور استاد سمیت 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہر کازان میں مسلح  افراد  نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبا اور استاد سمیت 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے شہر کازان کے ایک پرائمری اسکول میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8 اسکول کے بچے 2 اساتذہ اور ایک گارڈ شامل ہے۔ 21 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 18 بچے اور 3 اساتذہ شامل ہیں۔ 6 بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 19 سال بتائی جارہی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

News Code 1906475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =