کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک

ہندوستان کے وزیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران مزید 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران مزید 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں وادی میں مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے، بھارتی فوج نے تینوں افراد کو ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔

News Code 1906472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =