پاکستان کی مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین سےمتعلق پاکستان کا موقف دوٹوک ہے، ہم فلسطین میں جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،فلسطین کے ایشو پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ فلسطین کے مسئلے پر آواز اٹھائے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطینیوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔

News Code 1906471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =