بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید تین ہزار 748افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں صوتحال انتہائی خراب ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید تین ہزار 748افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ 66ہزار 499نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں صوتحال انتہائی خراب ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید تین ہزار 748افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ 66ہزار 499نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے باعث متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 26لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 46ہزار سے زائد ہے ،بھارت میں صحت کا نظام بری طرح درہم برہم ہو چکا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش کے ساتھ آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بھارت کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن ہیں جبکہ ہسپتالوں میں کورونا کے مریض نہ لئے جانے پر مریض سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر دم توڑ رہے ہیں ۔

News Code 1906467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =