کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کابل کے مغرب میں واقع لڑکیوں کے سید الشہداء مدرسہ میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بد امنی پھیلانا امریکہ کی شوم پالسیوں کا حصہ ہے۔ سپاہ کے مطابق امریکہ نے ایک طرف افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کررکھا ہے جبکہ دوسری طرف وہ  افغانستان میں اپنے فوجی قیام کے جواز کے سلسلے میں دہشت گردانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے۔ سپاہ نے اپنے بیان میں اس ہولناک سانحہ پر افغان حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے حادثے کے شہداء کے لئۓ رحمت ،مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل طلب کی ہے۔

News Code 1906461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =