افغانستان کے صدر کا منگل کے دن ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان

افغانستان کے صدراشرف غنی نے کابل کے مغرب میں واقع سید الشہداء مدرسہ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے منگل کے دن ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی نے کابل کے مغرب میں واقع سید الشہداء مدرسہ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے منگل کے دن ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ داعش یا طالبان نامی دہشت گرد گروہ دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ افغان عوام کو علم و دانش کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سید الشہداء مدرسہ کے قریب  وہابی دہشت گردوں کے مجرمانہ حملے میں اب تک 68 طالبات شہید ہوچکی ہیں جبکہ 165 افراد زخمی ہوگئے۔

News Code 1906453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =