دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے افغان قوم کے پختہ اور مضبوط  ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے افغانن قوم کے پختہ ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ  حملوں سے افغانن قوم کے پختہ ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔

ایرانی اسپیکر نے افغان پارلیمان کے سربراہ کے نام اپنے ایک خط میں دہشت گردوں کی طرف سے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ پر مجرمانہ اور بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت، افغان قوم اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ  دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے افغان قوم کے مضبوط  اور پختہ ارادوں میں کوئی تزلزل ایجاد نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دہشت گردوں نے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے کئي درجن خاندانوں کو داغدار اور کئی درجن معصوم بچیوں کو شہید کردیا ۔ ایرانی اسپیکر قالیباف نے کہا کہ افغان قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  ملک میں امریکہ کے حامی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنادے گی۔ قالیباف نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے  اس حادثے کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ کابل کے مغرب میں وہابی دہشت گردوں نے سید الشہداء مدرسہ کے قریب تین بم دھماکے کئے جن کے نتیجے میں 50 سے زائد طالبات شہید اور درجنوں زخمی ہوگئیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے اس حادثے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر عائد کی ہے۔

News Code 1906452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =