بھارت میں کورونا وائرس سے مزید 3915 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس نے دہشت کے پنجے گاڑ دیئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 4 لاکھ نئے کیس سامنے آئےہیں جبکہ مزید 3915 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس نے دہشت کے پنجے گاڑ دیئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 4 لاکھ نئے کیس سامنے آئےہیں جبکہ مزید 3915 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر بھارت میں بدترین حالات کےباوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔

احمد آباد کے ایک مندر میں خواتین کا بڑا اجتماع ہوا۔ جس میں نہ ماسک پہنا گیا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

بھارت میں ایک ہفتے میں کورونا کے 15 لاکھ 70 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت کے گنجان آباد شہروں میں پھوٹنے والی وبا دور دراز کے علاقوں میں بھی پھیل گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دہلی کو روزانہ 700 ٹن مائع آکسیجن فراہم کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

News Code 1906425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =