آسٹریلیا کا بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں پر وطن واپس آنے کی عائد پابندی اٹھا لے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں پر وطن واپس آنے کی عائد پابندی اٹھا لے گا۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ بھارت سے آنے والے افراد کو آسٹریلیا  میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

موریسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے جو قواعد لاگو کیے تھے وہ انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیں، ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت تھی اور یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تھا تاکہ یہاں آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تیسری لہر سے بچا جا سکے۔  مسافروں کے لیے اپنا کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ دکھانا ضروری ہوگا جبکہ 14 دن تک خود کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کے اصول کی پابندی کرنا ہوگی۔

News Code 1906423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =