پاکستان کے سابق وزیر داخلہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس کی منظوری دی۔ احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب کارروائی کررہا ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

ریفرنس کے مطابق احسن اقبال نے اپنی بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 90 فیصد فنڈز نارووال میں لگا دیئے، اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پورے ملک کو فنڈز سے محروم کیا اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

News Code 1906422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =