ترکی کے صدر اردوغان کی قطر کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک صدر اورامیر قطر نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر اردوغان  اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ  شاہ سلمان کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کرچکے ہیں۔ اس گفتگو میں ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کے بارے میں غور کیا گيا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے جب قطرہ کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کیا تھا تو اس وقت قطر کی ترکی اور ایران نے مدد کی تھی اور ترکی نے اپنی فوجیں قطر روانہ کردی تھیں استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہوگئے تھے ترکی نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان پر خاشقجی کے بہمیانہ قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹھوش شواہد بھی پیش کئۓ تھے۔

News Code 1906412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =