بھارتی فورسزنے کشمیر میں 3 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فورسزنے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فوجی آّریشن کے دوران 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسزنے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فوجی آّریشن کے دوران 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقہ امام صاحب کو محاصرے میں لینے کے بعد تین افراد کو ہلاک کردیا  بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے پورے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

اطلاعات  کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں جبکہ علاقے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسندوں سے ہے۔

News Code 1906402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =