سعودی عرب کا مسلسل دوسرے سال مناسک حج معطل کرنے پر غور

سعودی عرب نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی حج کے سلسلے میں غیرملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی حج کے سلسلے میں غیرملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حج کے مناسک پر پابندی کے حوالے سے مشاورت ہو چکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کورونا وائرس  سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی کی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔

News Code 1906396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =