فلپائن نے پاکستان سمیت چار ملکوں پر پابندی عائد کردی

فلپائن نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان سمیت چار ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان سمیت چار ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلپائن کی حکومت نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال پر سفری پابندی عائد کی ہے۔ فلپائن کی جانب سے بھارت پر دو روز قبل ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس پابندی کا اطلاق 7 سے 14 مئی تک ہوگا۔

News Code 1906395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =