پاکستان  کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں لاگ ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان کی صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرمیں 8 سے 16 مئی تک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرمیں 8 سے 16 مئی تک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 مئی کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر"  این سی او سی " کے ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 8 سے 16 مئی کے دوران عید کی چھٹیوں میں وفاق، صوبوں اور ضلعی سطح پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ 8 مئی سے 16 مئی2021 تک ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

News Code 1906394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =