سپاہ قدس آج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ سپاہ قدس آج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے سپاہ قدس کے سیاسی اور عقیدتی ہفتہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ قدس اج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ آج دنیا کے ہر گوشہ میں اسلامی مزاحمت کے حامی اور مجاہدین شہید میجر جنرل سلیمانی اور سپاہ قدس کے پاسداران اور اہلکاروں کو اپنا نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ قدس کے اہلکار آج فرنٹ لائن پر اسلام ، ایمان اور اعتقاد کی بالا دستی اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔  انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل آج دنیا میں دہشت گردی کی  جڑہیں۔ امریکہ اور اسرائیل  اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے رہے ہیں اور ان کی مکمل طور پر حمایت بھی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مکتب ایمان اور اعتقاد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے لہذا ہم نے جہاں بھی دین کے اصولوں کے مطابق  قدم رکھا ہے اللہ تعالی نے وہاں ہمیں فتح عطا کی ہے۔

News Code 1906392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =