سعودی عرب اور امریکی طیاروں کی یمن کے بعض شہری علاقوں پر بمباری

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائی ميں سعودی عرب اور امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے بعض شہری علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائی ميں سعودی عرب اور امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے بعض شہری علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔ امریکی اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے یمن کے نہتے عوام کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ جاری ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

News Code 1906372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =