بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے  تین ہزار 689 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 689 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ مزيد چار لاکھ کے قریب افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 689 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بھارت میں مسلسل چوتھے دن تین ہزار سے زائد سے ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ مزيد چار لاکھ کے قریب افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ بھارتی اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث اموات میں اضافہ ہوگیا۔ ادھرامریکہ نے 4 مئی سے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

News Code 1906358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =