پاکستان میں سفاک باپ نے گولیاں مار کر 3 کمسن بچیوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے علاقہ میانوالی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ کی فائرنگ سے 2 کمسن بچیاں ہلاک اور تیسری زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں دم توڑ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میانوالی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ کی فائرنگ سے 2 کمسن بچیاں ہلاک  اور تیسری زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں دم توڑ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق باپ کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News Code 1906356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =