کابل میں ئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے 12 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آپس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1906349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =