ہرارے میں پاکستان کی ٹیم 426 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

ہرارے میں پاکستان اور زیمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری کے ساتھ 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہرارے میں پاکستان اور زیمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری کے ساتھ 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم 140رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 6 وکٹ پر 374 رنزپر کیا۔ پاکستان  کی ساتویں وکٹ 395 رنز پر گر گئی، حسن علی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 395 رنز پر گری جب کہ نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل  ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستانی بولرز نے زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

News Code 1906346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =