بھارتی سائنسدان نے بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قراردیدیا

بھارتی سائنسدان نے کورونا کے ملک میں بڑھتے کیسز اور اموات کی بڑی وجہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سائنسدان نے کورونا کے ملک میں بڑھتے کیسز اور اموات کی بڑی وجہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس میں اضافے کا انتباہ نظرانداز کیا، انڈین سارس جینیٹکس کنسورشیم نےکورونا میں شدت سے متعلق مارچ میں انتباہ کیا تھا۔

کورونا وائرس بڑھنے سے متعلق وزیر اعظم نریندرمودی کو براہ راست رپورٹ کرنے والے عہدیداروں کو بتایا گیا تھا جسے انہوں نے نظر انداز کیا اور ملک کی حالت یہاں تک پہنچی۔ فورم میں شامل پانچ سائنسدانوں نے برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ انتباہ کےباوجود بھارتی حکومت نےسخت پابندیاں نافذ نہیں کیں، لاکھوں افراد بغیر ماسک پہنے مذہبی اجتماعات، سیاسی ریلیوں میں شریک ہوئے۔ سائنسدان نے کہا کہ مودی سرکار  کی غلط زرعی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں کسانوں کا احتجاج جاری رہا۔

News Code 1906345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =