مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون سیاسی اور اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران کے اکثر افراد اور اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کرنے پر اتفاق ہوگیا ہےالبتہ پابندیوں کی فہرست میں باقی افراد اور اداروں کے بارے میں بھی مذاکرات جاری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات مختلف شعبوں ميں جاری ہیں اور ہم امریکہ کی تمام غیر قانونی پابندیوں کے خاتمہ تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔ عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کی وجہ سے بعض اختلافی نکات مزید روشن ہوگئے ہیں۔ویانا مذاکرات میں ایران کے اکثر افراد اور اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ البتہ بعض افراد کے نام ابھی بھی پابندیوں کی فہرست میں باقی ہیں جن کے بارے میںم ذاکرات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ