مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا، اطلاق 4 مئی سے کیا جائے گا۔ بھارت میں کورونا سے روزانہ 3 ہزار افراد کی اموات کے بعد واشنگٹن نے بالآخربھارت پر سفری پابندی عائد کردی، صدر بائیڈن نے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ ادھر آئرلینڈ نے بھارت سے آنے والوں پر قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہی روز میں چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز، ساڑھے تین ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، دنیا بھر میں کورونا کے ایک تہائی کیسز صرف بھارت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ