بھارتی ریاست گجرات کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام بھاروچ ویلفیئر اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس میں جھلس کر 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

گجرات کے وزیر صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ 50 سے زائد مریضوں کو قریبی 4 اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 20 کورونا مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں رواں برس اسپتالوں میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 50 مریض ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے ۔

News Code 1906341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =