ویانا میں عراقچی کی روسی وفد کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے ویانا میں روسی وفد کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی گروپ 1+4 کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات کے سلسلے میں ویانا میں ہیں ، جہاں انھوں نے روس کے مذاکراتی وفد کے سربراہ میخائیل اولیانوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے امریکی  پابندیوں کو ختم کرنے پر زوردیا۔ روسی نمائندے نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ روسی نمائندے  نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خروج کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کے لئےایران کے خلاف  تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

News Code 1906336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =