پاکستانی وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللّٰہ خان یاسین زئی کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللّٰہ خان یاسین زئی کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کے گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ہیں، جس میں انہوں نے امان اللّٰہ خان یاسین زئی کو عہدے سے استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔وزیر اعظم نے خط میں کہا ہے کہ میں صوبے میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ گورنر بلوچستان کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔ انہوں نے خط میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) نے گورنر بلوچستان کے لیے اپنے اپنے نام فائل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان پیر کو نئے گورنر بلوچستان کے لیے نام کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

News Code 1906325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =